Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اکثر کچھ الٹا سیدھا کھانے سے یا زیادہ کھانے کی وجہ سے پیٹ خراب ہوجاتا ہے اور دست لگ جاتے ہیں‘ لوز موشن کا مسئلہ ہوجاتا ہے اور بار بار واش روم جانا پڑتا ہے اور کبھی اسوقت گھر میں کوئی دوائی بھی نہیں ہوتی تو اس کا ایک آسان سا حل ہے کہ رَس یعنی ’’پاپے‘‘ لے کرکھالیں‘ دودھ یا چائے کے ساتھ نہیں بالکل سادہ اکیلے خشک کھالیں‘ اسی سے موشن ٹھیک ہوجاتے ہیں اگر کے بعد بھی ضرورت محسوس ہوتو دوبارہ یہی ٹوٹکہ آزمائیں۔ اکثر دوبارہ کھانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ آرام آنے پر حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم ‘ادارہ عبقری اور مجھے اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ (حمیرا‘ لاہور)