Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ اس میں موجود ٹوٹکے بہت لاجواب ہوتے ہیں‘خاص کر آپ کا سلسلہ ’’آئیں ٹوٹکے آزمائیں اور پھیلائیں‘‘ میں بہت لاجواب اور آسان ٹوٹکے مل جاتے ہیں۔موسم کی تبدیلی کی وجہ سے اکثر افراد نزلے کا شکار ہورہے ہیںاور بعض افراد کی ناک اس موسم میں سرد اورخشک ہواؤں کی وجہ سے بند ہوجاتی ہے۔ اس کا میرے پاس آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین کی نذر کرتا ہوں: شدید نزلے کی وجہ سے ناک بند ہوگئی ہو‘ سانس لینا بھی دشوار ہو تو سرسوں کا تیل انگلی پر اچھی طرح لگا کر ناک میںجہاں تک آگے لے جاسکتے ہیں لے جاکر لگائیے۔ انشاء اللہ بند ناک فوراً کھل جائے گی۔ (آصف سجاد‘ کوٹ ادو)