Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک نسخہ تھا جو میں چاہ رہا تھا کہ آپ کے توسط سے کسی پریشان حال کے درد کا مداوا کردے‘ دراصل میری بیٹی بہت چھوٹی تھی‘ تقریباً سات یا آٹھ ماہ کی تب سے اس کے کان میں شدید دردتھا‘ ساری رات پریشانی میں روتے ہوئے گزرتی‘ اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو بھی دکھایا‘ بہت بھاری فیسیں بھی دیں لیکن کان دُکھنے کے ساتھ اب بہنا شروع ہوگیا تھا۔ کوئی ڈراپس کام نہیں کررہے تھے پھر کسی اللہ والے نے ایک نسخہ بنایا کہ تھوڑا سا دیسی گھی لے لیں (تقریباً) دو بڑے چمچ اور حقے میں ڈالنے والا سوکھا تمباکو تقریباً آدھی چمچی لے کر کسی برتن میں جلالیں جب تمباکو راکھ ہوجائے تو کسی باریک کپڑے سے اسے چھان لیں‘ یہ گھی آپ دن میں چار مرتبہ نیم گرم بچے کے کان میں دو قطرے ٹپکادیں۔ ایک دو دن میں اس کے کان سے مواد آنا بند ہوجائے گا۔ یہ عمل چار یا پانچ دن تک جاری رکھیں۔انشاء اللہ کبھی کان نہیں دکھے گا۔ میری بیٹی اب چھ سال کی آج تک دوبارہ تکلیف نہیں ہوئی۔(بحوالہ: جلد نمبر 7)