محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اگر خدا نخواستہ کوئی جل جائے یا جلا ہوا زخم ٹھیک نہ ہو تو پانی کا کتھہ بنا ہوا زخم پر ہلکا سا لیپ کردیں انشاء اللہ زخم چند بار لگانے سے بالکل ٹھیک ہوجائے گا۔ یہ میرا اپنا مشاہدہ ہے۔ میرے چھوٹے بیٹے کا ہاتھ جل گیا تھا تو چند بار کتھہ لگانے سے بالکل ٹھیک ہوگیا۔ اسی طرح ایک مرتبہ میری والدہ محترمہ بھی بہت جل گئیں تھیں تو والد محترم نے صرف کتھہ لگایا اور کچھ استعمال نہیں کیا ‘ صرف چند دن کتھہ کے استعمال سے میری والدہ کی جلن بالکل ختم ہوگئی اور زخم تو ایسے ہوگیا جیسے کبھی تھا ہی نہیں۔ (عابد عباسی‘ مانسہرہ)