Search

ایک بہت ہی پرانی کتاب سے میں نے یہ درج ذیل نسخہ پڑھا تھا یہ ایک سرمہ کا نسخہ ہے جو ہر قسم کی عینک سے بے نیاز کردیتاہے۔ ھوالشافی: اقاقیا‘ ساذج ہندی ہر ایک دو درم‘ زعفران خالص پانچ درم‘ مامیراپانچ درم‘ مروارید تین درم ‘ سرمہ سیاہ پندرہ درم ۔خوب باریک کرکے ریشمی کپڑے میں چھان لیں۔ رات کو سوتے وقت دونوں آنکھوں میں ایک ایک سلائی لگائیں۔
نسخہ نمبر2: سرمہ ایک ڈلی لے کر اسے نیم کے درخت کے تنے میں رکھ دیں اور تنے کو بند کردیں۔ چالیس روز کے بعد اسے نکال کر تمہ کے اندر رکھ دیں پھر چالیس روز بعد نکال کر چاند کی پہلی تاریخ سے چودہ تاریخ تک اسے کھرل کریں بس سرمہ تیار ہے۔ نظر کی کمزوری اور کئی بیماریوں میں فائدہ مند ہے۔(اختر علی شاہ‘ روہڑی)