ھوالشافی:آدھا کلو تل‘ خشک چنے بھنے ہوئے آدھا کلو‘ آدھا کلو گُڑ‘ مونگ پھلی ایک پاؤ‘ آدھ پاؤ مغز بادام۔
تل کو بھون کر گُڑ کا شیرا بنا کر اس میں ڈال لیں اور دوسرا سامان بھی ڈال لیں‘ ٹھنڈا ہونے کے بعد گرینڈ کرلیں پھکی تیار ہے۔ طریقہ استعمال: دو بڑے چمچ ہمراہ دودھ صبح نہار منہ کھانا ہے۔ یہ موسم سرما کا ایک لاجواب ٹانک ہے جو جسمانی دردوں‘ سردی لگنے‘ بار بار پیشاب آنا‘ ہاتھ پاؤں کے ٹھنڈے ہونے کو ختم کرتا ہے‘ اعصاب کو طاقت دیتا ہے۔ (محمداعظم طارق)