یہ عمل ہر قسم کے جادو ‘ سحر‘ بداثرات ‘ نظربد کے خلاف انتہائی مضبوط ڈھال ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایاجوشخص صبح کو سورۂ فاتحہ‘ آیۃ الکرسی اور حٰمٓ تنزیل سے الیہ المصیر (المومن 1 تا 3) تک پڑھ لے وہ شام تک ناپسندیدہ اور تکلیف دہ امور سے محفوظ رہے گا اور جو شام کو پڑھ لے وہ صبح تک محفوظ رہے گا۔(ارسلان حمید)