محترم قارئین السلام علیکم!میری عمر 27 سال تھی اور ابھی تک میری شادی نہ ہوئی تھی‘ بہت سے رشتے آتے تھے مگر کہیں بات نہ بنتی تھی مجھے کسی نے سورۂ بقرہ پڑھنے کا کہا میں تسلسل سے سورۂ بقرہ پڑھنے لگی اور عشاء کی نماز کے بعد سورۂ یٰسین(آیت 36) گیارہ مرتبہ بھی پڑھتی‘ دن میں ایک بار درود مقدس پڑھتی اور دو ڈھائی ماہ میں ہی میرے لیے مناسب رشتہ آیا اور میری منگنی ہوگئی اور شادی کیلئے صرف دو ماہ بعد کی تاریخ بھی طے ہوچکی ہے۔ ہر مشکل کے حل کیلئے: ہر مشکل کے حل کیلئے اسمائے حسنیٰ پڑھتی ہوں اور ہر مشکل کو اللہ حل کردیتا ہے۔ (ایک بہن)