قوت باہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے ایک تولہ اڑوسہ بوٹی(بانسہ)کوپانی میں بھگو دیں صبح مل چھان کر اس کا پانی پلائیں
قبولیت دعا کا عمل: ہر جمعہ کے دن بعد نماز عصر باجماعت پڑھ کر اسی طرح قبلہ رو بیٹھا رہے اور لاتعداد پڑھتا رہے یَااَللہُ، یَارَحْمٰنُ، یَارَحِیْمُاور پھر مغرب کی نماز باجماعت ادا کرکے دُعا کرکے اٹھ جائے۔ (یہ عمل راقم کو ان کے استاد جناب عبدالرب صاحب مرحوم نے بتایا تھا اور راقم کا آزمودہ ہے کام کے حل ہونے تک جاری رکھیں اور صرف ہفتہ میں ایک بار جمعہ ہی کو کرنا ہے)
منزل مقصود کو حاصل کرنے کیلئے:اَللہُ الصَّمَدْکو روزانہ ایک ہزار مرتبہ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر نبی کریم ﷺ کو ایصال ثواب کرکے دعا کرکے (جگہ‘ وقت‘ لباس‘ ایک ہو اور گناہوں کا پرہیز ہو‘ اکسیر عمل ہے کام یا اشارہ نہ ہونے تک عمل جاری رکھیں۔)
اڑوسہ بوٹی (بانسہ)اور کمزوری کا علاج
قوت باہ کی کمی ہو تو پریشان مت ہوں بس یہ عام سی جڑی بوٹی کا استعمال کچھ عرصہ کریں اور ہمیشہ کیلئے قوت باہ کی کمزوری سے نجات پائیں۔ یہ نسخہ آپ کو لاکھوں خرچ کرکے بھی نہیں ملے لیکن میں بخیل نہیں ہوں مجھے یہ نہایت ہی آسان نسخہ بہت ہی جدوجہد کے بعد ملا آپ بھی آزمائیں اور دعائیں دیں۔ھوالشافی:قوت باہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے ایک تولہ اڑوسہ بوٹی(بانسہ)کوپانی میں بھگو دیں صبح مل چھان کر اس کا پانی پلائیں۔
پاؤں کی بوائی پھٹنا:اگر آپ کے بھی سردیوں میں پاؤں پھٹتے ہیں تو آپ بھی سینکڑوں لوگوں کی طرح یہ نسخہ استعمال کریں اور اس پریشان کن بیماری سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کریں۔ھوالشافی: گول بیگن درمیانہ سائز کا لے کر گودا نکال لیں اور کھرل کرلیں پھر ہموزن ویزلین میںملا کر لگائیں۔(ص643)
مزید کمالات جاننے کیلئے درج ذیل کتاب کا مطالعہ کریں:۔
’’گھریلو الجھنوں سے چھٹکارا پانے والے‘‘ (بندشوںکا توڑ اور روحانی ایٹم بم)
مقبول عبادات ‘ فضائل‘ طبی و روحانی نسخے اور آزمودہ ٹوٹکےاور بہت کچھ۔۔۔۔اس کتاب میں پڑھیں!