محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے اب تک صرف 5 عبقری رسالوں کا مطالعہ کیا ہے لیکن ان پانچ ماہ میں میری زندگی کیسے بدلی یہ میں جانتی ہوں یا میرا اللہ جانتا ہے۔ محترم حکیم صاحب! میں پردہ نہیں کرتی تھی مگر مجھے شوق تھا‘ جب بھی برقعہ پہن کر کالج جاتی تو میرے سر میں شدید درد شروع ہوجاتا یا میں بیمار ہوجاتی۔ کافی دم وغیرہ بھی کروائے‘مگراُس عجیب درد سر سے نجات نہ ملتی۔ اس مقصد کیلئے میں نے روحانی محفل گھر میں کرنا شروع کردی‘ ابھی صرف دو ماہ ہی روحانی محفل کی تھی کہ میرے سر کا درد بالکل ختم ہوگیا ہے‘ اب میں مکمل پردہ بھی کرتی ہوں اور کالج بھی جاتی ہوں لیکن کبھی سردرد نہیں ہوا۔الحمدللہ اب تو میں پانچ وقت کی نماز بھی پڑھتی ہوں۔ (میمونہ خالد‘ چکوال)۔