محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ بڑے شوق سے پڑھتا ہوں میرے پاس درد گردہ سے نجات کا ایک آزمایا نسخہ ہے جومیں قارئین عبقری کو تحفہ کے طور پر پیش کررہا ہوں۔ یقین ہے قارئین اس نسخہ کی قدر کریں گے اور مجھے دعاؤںمیں یاد رکھیں گے۔ھوالشافی: سرکہ انگوری ایک چھٹانک‘ زردی دیسی انڈا ایک عدد‘ کالی مرچ چھ عدد‘ کالا نمک ایک رتی‘ نوشادر ایک رتی۔ سب کو مکس کرکے مریض کو پلادیں۔ انشاء اللہ گردے کے درد سے مکمل نجات مل جائے گی۔ (سیف اللہ خالد)۔