Search


محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کیلئے ایک نایاب تحفہ پیش خدمت ہے۔یہ استخارہ میرے اور میرے ملنے والے احباب کے استعمال میں ایک عرصہ سے ہے۔ طریقہ کچھ یوں ہے کہ باوضو ہوکر سورۂ فاتحہ گیارہ مرتبہ‘ سورۂ اخلاص گیارہ مرتبہ‘ تیسرا کلمہ گیارہ مرتبہ‘ درود شریف اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھیں۔ پھر دورکعت نفل برائے استخارہ کی نیت سے کھڑے ہوجائیں۔ پہلی رکعت میں فاتحہ پڑھتے ہوئے جب اِہْدِ نَا الصِّرٰطَ الْمُسْتَقِیْمَ پر پہنچ جائے تو اسے مسلسل دھراتے جائیں۔ اچانک کوئی نادیدہ قوت آپ کی گردن اور سینہ دائیں یا بائیں طرف موڑے گی۔ دائیں طرف مڑنے کا مطلب ہے کہ کام آپ کیلئے ٹھیک ہے جبکہ بائیں طرف مڑنے کا مطلب کام نہ کرنے کا اشارہ ہے۔

(ڈاکٹر حکیم بن یامین‘ لکی مروت)