جمع:ہر آنے والا دن ہمارے اعمال نامہ میں مزید نیکیاں جمع کرے‘ ہم اللہ کو راضی کرنے والے کام کرکے اپنی نیکیوں میں اضافہ کریں۔نفی: اپنی غلطیوں اور گناہوں سے توبہ کرکے اپنے اعمال نامہ سے گناہ مٹائیں تاکہ گناہ نفی ہوسکیں۔ضرب: ہم ایک نیکی کرتے ہیں اللہ پاک اسے کم از کم دس سے ضرب دے کر ہمارے اعمال نامے میں درج کرتے ہیں۔تقسیم: دوسروں کا دکھ درد بانٹ کرہم ان کی تکلیف آپس میں تقسیم کرلیں۔ (آفرین شاہد‘ڈیرہ غازیخان)۔