Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بھائی ابوبکر نے تسبیح خانہ میں رمضان المبارک گزارا اور بھائی کو واپسی پر دم کیا ہوا تیل اور پانی دیا گیا (یہ وہ تیل اور پانی ہےجس پر رمضان میں قیام کرنے والوں نے لاکھوںمرتبہ سورۂ کافرون اور دوسرے ذکر اذکار پڑھ کردم کیا)جو میں استعمال کرتی ہوں جس سے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے‘ میرے بال بہت ٹوٹتے تھے‘ میں دم کیا ہوا تیل دوسرے  تیل میںمکس کرکے لگاتی ہوں اور ایک ماہ مسلسل لگایا اب میرے بال نہیں ٹوٹتے اور لمبے بھی ہورہے ہیں‘ جب میں کام کرکے تھک جاتی تھی تو میں دم کیا ہوا تیل سے مساج کرتی تو میری تھکن ختم ہوجاتی ۔ جب کبھی جسم میں کہیں بھی درد ہو دم کیا ہوا تیل نیت کرکے لگاتی ہوں تو درد فوراً ختم ہوجاتا ہے۔میں اس تیل میں دوسرا تیل شامل کرکے بڑھاتی رہتی ہوں۔ (ج،ا۔ فیصل آباد)۔