حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جنات کے حوالے سے بہت پریشان ہوں‘ انہوں نے تنگ کیا ہوا ہے‘ رات کو سوتے ہیں تو صحن میں کبھی پتھر آتے ہیں‘ کبھی شیشہ ٹوٹا ہوا ملتا ہے‘ ایک روز تو عجب واقعہ ہوا‘ صبح سویرے گلی میں بڑا شور ہوا‘ ایسا لگا کہ گلی میں بہت سارے لوگ لڑرہے ہیں‘ ان کی زبان بھی نجانے کون سی تھی‘ ان کے بولنے کا طریقہ پشتو سے ملتا جلتا تھا‘ میں جلدی سے اٹھ کر گیا یہ گلی میں کیا ہوگیا؟ دیکھا تو میں حیران رہ گیا کہ وہاں تو کوئی نہیں تھا۔ مگر آوازیں پھر بھی آرہی تھیں‘ میں نے سر اٹھا کر اوپر دیکھا تو دو بلے ایک پیلے رنگ کا اور ایک کالے رنگ کا تھا آپس میں لڑرہے تھے‘ اتنے بڑے بلے میں نے پہلی مرتبہ دیکھے تھے اور اس سے بھی عجیب بات کہ وہ پشتو سے ملتی جلتی زبان بول رہے تھے‘ میں بہت حیران اور پریشان ہوا کہ یہ سب کیا ہے؟ تھوڑی ہی دیر کے بعد بلے بھی چلے گئے اور ہر طرف سکوت طاری ہوگیا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ مجھے کسی نے بتایا کہ آپ کی بیٹی پر سایہ ہے۔ پھر بیٹی نے جس پر سایہ ہے نے سورۂ مزمل پڑھی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ یااللہ جو رکاوٹ ہے وہ میرے سامنے آجائے‘ پھر یہ جن ظاہر ہوا‘ پھر ہم اسے ایک اللہ والے کے پاس لے گئے‘ انہوں نےا سے حاضر کیا تو ظاہر ہوگیا‘ اس جن نے بتایا کہ میں آپ کی بچی پر اس دن سے ہوں جب یہ تین سال کی تھی‘ اس پر آپ کے جاننے والوں نے جادو کے ذریعے ہمیں مسلط کیا ہے۔ میری ڈیوٹی ہے کہ آپ کو پریشان کروں‘ آپ کی خوشیوں کو برباد کروں‘ آپ کے کسی بیٹے بیٹی کی شادی نہ ہونے دوں‘ آپ کو شدید نقصان پہنچاؤں۔ میں یہ سب کام کررہا ہوں۔ چھ مرتبہ عامل حضرات نے اس کو مسلمان کیا ‘ جاتا ہے مگر پھر آجاتا ہے۔