Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین۔ عبقری رسالہ تمام گھر والے بہت ذوق وشوق سے پڑھتے ہیں۔لوگوںکو وظائف بھی بتاتے ہیں۔
ہمارے ایک جاننے والے ہیں انہوں نے ایک حیران کن بات بتائی کہ والد کی وفات کے بعد ان پر مشکلات کے پہاڑ ٹوٹ پڑےجس کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھے‘ ایک دن رات کو سوئے تو والد مرحوم خواب میں آگئے‘ انہوں نے اپنے بیٹےکو تسلی دی اور کہاتم حَسْبُنَا اللہ وَنَعم الوکیل کا وظیفہ کرو‘ تمہاری ساری مشکلات ختم ہوجائیں گی۔بیٹا تم کثرت سے یہ وظیفہ پڑھو اور ہاں اول وآخر درودشریف لازماً پڑھیں۔لہٰذا عبقری کے قارئین کے لیے یہ ایک تحفہ ہے ۔ (ب، بھکر)