محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کی نسلوں کو آباد رکھے۔ہم تمام گھر والے عبقری لازمی پڑھتے ہیں‘ اس رسالہ میں موجود نسخہ جات ‘ ٹوٹکوں اور وظائف نے ہماری زندگی میں واقعی سکون بھر دیا ہے۔ آج سے تقریباً چار سال پہلے ہماری والدہ مرحومہ نے ہمیں عبقری رسالے کی خریداری پر لگایا۔یقیناً ہم عبقری جو بھی پڑھتے ہیں‘ اعمال کرتے ہیں اس کا اجر ہماری والدہ کو ضرور ملتا ہوگا‘ میری بہن نے آپ کے رسالے سے ایک ٹوٹکہ ویزلین اور موم ہموزن مکس کرکے اپنے ناخنوں پر لگانا شروع کیا‘ جس سے اس کو بہت فیض ملا‘ پہلے تو ہر موسم سرما میں اس کے پاؤں کے ناخن خراب ہوجاتے اورنکل جاتے تھے۔ (ج،ر۔لاہور)