Search

میرے ہونٹ بالکل رکھے ہوگئے ہیں۔ ہاتھ پائوں کالے ہورہے ہیں۔ چہرے پر بھی چھائیاں ہیں۔ اس کے لیے بتائیے۔ (بنت شفیق، کراچی)
مشورہ:رات کو سوتے وقت ناف میں کوئی سا تیل ذرا سی روئی میں لگا کر رکھیں، صبح نکالیں۔ آپ اسے معمول بنالیں تو بے شمار فائدے ہوں گے۔ گرم گرم دودھ اور چائے ہرگز نہ لیں۔ کچھ لڑکیاں منہ میں پنسل، پین یا کلپ ڈالے رکھتی ہیں اس سے بھی ہونٹ خراب ہو جاتے ہیں۔ نچلا ہونٹ لڑکیاں اکثر چوستی رہتی ہیں یا زبان سے چاٹتی ہیں۔ ہر وقت لپ اسٹک لگانے سے بھی ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں۔ دوسروں کی استعمال شدہ لپ اسٹک نہ لگائیے۔ آپ کچے دودھ میں روئی بھگو کر ہونٹ صبح شام صاف کریں۔ زیتون کے تیل میں گلاب کی پتیاں بھگوئیے اور ہونٹوں پر ملیے۔ سیب کے بیج پیس کر ہونٹوں پر لگانے سے بھی پھٹے ہونٹ صحیح ہو جاتے ہیں۔
جب بھی سلاد بنائیں آپ کھیرے کا قتلہ ہونٹوں پر ملیں۔ کھیرے سے جلد ملائم ہوگی۔ کھیرے کے بہت سارے فائدے ہیں۔