محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ ایک سال سے ادارہ عبقری کے ساتھ وابستہ ہوں‘رسالہ بڑے ذوق شوق سے پڑھتا ہوں‘ تمام درس سنتا ہوں‘ آپ نے ایک مرتبہ جمعرات کے درس میں ایک عمل بتایا تھا‘ہم قرضوں میں ڈوبے ہوئے تھے‘ کوئی صورت نظر نہیں آرہی تھی‘ ہم نے وہ عمل قرض کے لیے کیا اور اللہ رب العزت نے ہمیں اس سے بہت فائدہ دیا۔ ہمارا قرض اتر گیا۔ ایک جاننے والے کو بتایا اس کی چار بیٹیاں تھیں اس نے یہ عمل کیا تو اللہ رب العزت نے اسے بیٹے سے نوازا ہم نے بھی یہ عمل 60دن کیا اور اس نے بھی۔ عمل درج ذیل ہے :ایک کلو گندم یا چاول لیں اور کسی معصوم بچے سے ایک مٹھی بھروالیں اور اُن نکالے گئے دانوں پر اللہ الصمد کا ورد کریں(ہر دانے پر ایک مرتبہ اللہ الصمد پڑھنا ہے) اور بقیہ دانوں میں ملاکر مچھلیوں کو ڈال دیں‘ 60 دن یا 90دن یہ عمل کریں ان شاء اللہ مقصد میں کامیابی ہوگی۔ حکیم صاحب اللہ آپ کو جزائے خیر دے ‘دعائوں کی درخواست ہے۔ (خالد محمود بن حنیف، لاہور)