Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!الم نشرح کے بہت کمالات ہیں جب بھی کرتا ہوں مسئلے حل ہو جاتے ہیں۔ تقریباً چار سال سے ہر مہینے آپ سے ملاقات کا ٹائم مل جاتا ہے۔ہمارے تمام گھر پر‘ ہر کام پر بندش تھی الحمدللہ ! یہی سورت بے شمار مرتبہ پڑھنے سے ہر قسم کی بندش ختم ہوگئی۔ بیٹی امتحان میں کامیابی ملی جس کی امید بھی نہ تھی۔ بیٹی کی شادی کے سارے معاملات میں آسانی ہوئی‘ قرضوں سے خلاصی ہوگئی۔ گھر میں لڑائی جھگڑے پہلے سے انتہائی کم ہوگئے‘ میری جائیداد کا مسئلہ تھا‘ یہی سورت لاتعداد باوضوپڑھنے سےمسئلہ حل ہوگیا ‘بیٹی کا پہلے رشتہ ایک جگہ کیا‘ یہی سورت لاتعداد پڑھنےسے ان کی کافی باتیں ہمارے سامنے آگئیں‘ ہم نے رب کریم کا شکر ادا کیا اور رشتہ ختم کیا اگر وہاں رشتہ ہوجاتا تو بیٹی کی زندگی برباد ہوجاتی‘ الحمدللہ! سورۂ الم نشرح کی برکت سے ہماری بیٹی کی زندگی برباد ہونے سے بچ گئی۔اس سورۂ نے ہمارے گھر سے تمام مسائل حل کروادئیے۔ (محمد نعیم، قصور)