بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبیﷺ کے پیرو کا ر ہیںانکا غیر مسلموں سے کیا مثالی سلوک تھا‘ آپ نے سابقہ اقساط میں پڑھا اب ان کے غلاموں کی روشن زندگی کو پڑھیں۔ سوچیں! فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے
مشہور تابعی حضرت عبداللہ بن مبارکؒ کے پڑوس میں ایک یہودی رہتا تھا، اس نے اپنا گھر فروخت کرنا چاہا اور اس کی دو ہزار قیمت لگائی، لوگوں نے کہا ’’اس کی قیمت تو ایک ہزار ہے‘‘ کہنے لگا ’’تم ٹھیک کہتے ہو، دراصل ایک ہزار گھر کی قیمت ہے اور ایک ہزار عبداللہ بن مبارک کے پڑوس کی قیمت ہے‘‘۔ حضرت عبداللہ بن مبارکؒ کو جب یہ معلوم ہوا تو اس کو بلا کر ایک ہزار درہم دے دیئے اور کہا ’’گھر مت بیچو‘‘۔ (المکارم والمفاحرلابی بکرالغوادزی)
’’پیغمبر اسلامؐ کا غیرمسلموں سے حسن سلوک‘‘اب تمام واقعات کتابی شکل میں ضرور پڑھیں‘ گفٹ کریں اور’’غیرمسلموں کی عبادت گاہیں‘ ان کے حقوق اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کتاب اردو اور انگلش میں پڑھنا ہرگز نہ بھولیں!