Search

گلاب کے پھول کی پتیاں ایک پائو لیں ایک کپڑے میں باندھ لیں ایک دیگچے میں پانی بھر لیں اس کے اندر کوئی چیز ایسی رکھیں جو پانی سے اوپر ہو اس کے اوپر کٹورا رکھیں اب دیگچے کے منہ پر کوئی برتن رکھیں جیسے کوئی چھوٹی دیگچی اس میں پانی بھر لیں چولہے کو درمیانی آنچ پر رکھیں جب دیگچی پر پانی گرم ہو جائے تو اس کو اتار لیں اور ٹھنڈا پانی رکھیں اس طر ح برتن کے اندر بھاپ کا پانی جمع ہو جائے گا جو کہ خالص عرق گلاب ہوگا۔ (غزالہ کوٹ ادو)