Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اونٹ کی کوہان کی چربی آدھا کلو، ڈالڈا گھی ایک پائو ، اجوائن آدھی چھٹانک۔چربی اور گھی خوب گرم کریں اور اس میں آدھی چھٹانک اجوائن ڈال دیں اجوائن کالی ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا کرلے اور چھان کر بوتل میں ڈال لے دوائی تیار ہے۔ کسی بھی جگہ درد ہو، کمردرد میں تو بہت مفید ہے نیم گرم کرکے مالش کرنی ہے۔
گردے کی درد کے لیے:پتھری نہ ہو گردوں کے درد کیلئے یہ نسخہ بہت مفید ہے۔ جگنو مارکر کیپسول میں ڈال لیں۔ تین رات ایک ایک کیپسول کھائیں درد ختم ہو جائے گا ان شاء اللہ۔ عبقری میں یہ نسخہ کئی مرتبہ شائع ہوچکا ہے۔(شاہد محمود، گوجرانوالہ)