Search

سر پر پریشانیوں کا پہاڑ کر لے تسبیح خانے آیا تھا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں زندگی پریشانیوں سے بھری پڑی تھی عبقری رسالے کے ذریعہ پڑھا کہ تین دن تسبیح خانہ میں گزاریں۔ سر پر پریشانیوں کا پہاڑ لے کر تسبیح خانے پہنچا پہلے ہی روز آپ کا درس سن کر آدھا پہاڑ کم ہوگیا پریشانیوں کے باوجود دل میں ایک سکون سا آگیا اور ہمت پیدا ہوئی کہ یہ پریشانیوں سب وقتی ہیں۔ تین دن تسبیح خانے میںاعمال کرتا رہا اور جب میں چوتھے تھے گھر کی طرف روانہ ہوا تو ایک عجیب سی خوشی دل میں تھی حالانکہ پریشانیاں بے حد تھی گھر پہنچا تو بعض کام میں جو رُکے ہوئے تھے حل ہونا شروع ہوگئے یہ سب تسبیح خانے میں گزارے گئے تین دن اور اس میں کیے گئے اعمال کی برکت کے نتائج تھے۔ جو میرے آنکھوں کے سامنے تھے۔(احمد علی، بہاولنگر)