محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ روحانی نسخہ میں نے اپنے ایک بزرگ کی بوسیدہ کتاب جو انہوں نے خریدی تھی سے لیا ہے سفید پھول والے ڈھاک‘ گل ٹیسو کے بیج اور پھول لیں اور چھال بھی حاصل کریں اور ان کا باریک سفوف بنالیں۔ جو کوئی اسے کھائے گا اس میں بے حد روحانی طاقت آجائیگی اس کا باطن صاف اور سینہ فراخ ہو جائے گا اللہ نے چاہا تو اسے غیبی پُر اسرار و حالات معلوم ہونے لگیں گے قوت حافظہ اور عقل بڑھے گی ۔ (حمزہ حنیف،کلاسن کچا کھوہ )