Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے پوشیدہ امراض کی وجہ سے کافی تکلیف رہتی ہے اب  ایک مہینے سے پہلے سے بہتر ہوں۔ درس سنتی ہوں ایک دن تکلیف میں تھی ایسی تکلیف جی چاہتا میں مرجائوں ‘درس سن رہی تھی تو آخر میں دعا ہوئی تو میں نے تصور کیا کہ میں بھی وہاں بیٹھی درسن سن رہی ہوں میں اتنا روئی‘ اتنا روئی میری سسکیاں شروع ہوئی میں نے دعا کی کہ میری یہ تکلیف دور ہو جائے اللہ کے کرم سے پہلے سے کافی بہتر ہوں درس میموری کارڈ کے ذریعے سنتی ہوں۔(ج، خضدار)