اگر کسی آدمی کی سننے کی طاقت کم ہوگئی ہو اور اسے کم سنائی دیتا ہو تو عشاءکی نماز کے بعد 41 بار مندرجہ ذیل آیت باوضو پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تین مرتبہ ہاتھ اپنے چہرے پر اور کانوں پر پھیر لے۔41روز بلاناغہ عمل کرنے سے ان شاءاللہ تعالیٰ کان کی قوت سماعت بحال ہوجائے گی۔ وہ آیت یہ ہے:۔ فَقَضٰھُنَّ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ فِی یَوْمَیْنِ وَاَوْحٰی فِی کُلِّ سَمَآئٍ اَمْرَھَا ط (حم سجدہ 12)
نوٹ: قارئین یہی عمل نومبر 2020ء کے صفحہ نمبر 11 میں شائع ہوا جس میں قرآنی آیت کا لفظ سَبْعَ کی جگہ سَبَعَ چھپ گیا‘ غلطی کی اصلاح فرمالیں۔