محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میرے اپنے پلاٹ کا مسئلہ تھا جس سےپلاٹ خریدا تھا اسی نے ہی قبضہ کرلیا تھاجب بھی ہم جاتے تھے تو وہ لڑائی کیلئے تیار ہوتا تھا۔ اب ہم پریشان تھے۔ساری کوششیں ناکارہ ہورہی تھیں۔ اس سلسلے میں آپس میں مشورہ کررہے تھے تو میرے استاد محترم نے مجھے فون کیا اس دوران میں نے انہیں اپنا مسئلہ بتایا تو انہوں نے کہا کہ بس یہ وظیفہ ایک لاکھ مرتبہ پڑھو اور ہم سب نے پڑھنا شروع کردیا اور ابھی تعداد پوری بھی نہیں ہوئی تھی کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہمارا الجھا ہوا مسئلہ آسان اور حل ہوگیا۔ قارئین عبقری سے میری گزارش ہے کہ جو بھی مسئلہ ہو تو پریشان مت ہونا بس اٹھو اور حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھو اور نصرت الٰہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھو۔
( فضل الرحمٰن سومرو‘ خیرپور سندھ)