محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے ایک میگزین میں پڑھا تھا کہ کشمش کھانے سے دانتوں اورمسوڑھوں کے امراض سے بچا جاسکتا ہے۔جدید تحقیق کے مطابق کشمش کھانے سے مسوڑھوں کے امراض اور دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ شکاگو کالج آف ڈینٹیسٹری کی تحقیقات کے مطابق کشمش کھانے میں میٹھی لگتی ہے اور کھاتے وقت دانتوں سے چپک جاتی ہے لیکن اس میں پائے جانے والےکیمیکل اینٹی آکسیڈنڈ اجزاء دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت کیلئے بہت ہی مفید ہیں۔
(کوثر‘ خیرپور میرس)