Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے 14 سال کی عمر میں آنکھوں کی الرجی کا مسئلہ ہوا‘ ہروقت آنکھوںمیں خارش رہتی تھی۔بہت سی ادویات استعمال کیں لیکن افاقہ نہ ہوا‘ آنکھوں کے سپیشلسٹ کو چیک کروایا لیکن کچھ فرق نہ پڑا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر خاص رحم کیا‘ مجھے اس آیت کے پڑھنے کی وجہ سے شفاء ملی

فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾۔ اس آیت کے کثرت سے پڑھنے کی وجہ سے نظر بھی تیز ہوتی ہے‘ بس شرط یہ ہے یقین پختہ ہو۔ پانچ وقت کی نماز پڑھیں‘ ہر فرض کے بعدکم ازکم تین مرتبہ پڑھیں۔ اس آیت کو اٹھتے بیٹھتے چلتےپھرتے پڑھیں‘ اس کے علاوہ وضو کے بعد آنکھوں میں تازہ پانی کے چھینٹیں ماریں۔ (بلال آصف‘ منڈی بہاؤالدین)۔