Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور میں نے اس شمارہ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ میں ماہنامہ عبقری کے قارئین کے لیے اپنا آزمودہ وظیفہ لے کر حاضر ہوئی ہوں۔ یقیناً اس وظیفے سے مخلوق خدا کا بہت زیادہ بھلا ہوگا۔
قید سے رہائی کیلئے: قید سے رہائی کے لیے روزانہ نماز عشاء کے بعد یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ 500 مرتبہ اول و آخر درودشریف گیارہ مرتبہ ننگے سر کھڑے ہوکر پڑھنے سے بہت جلد قید سے خلاصی نصیب ہوتی ہے۔ یہ عمل کم از کم اکتالیس دن ضرور کرنا ہے۔ قارئین! یہ چھوٹا سا عمل بہت بڑی طاقت رکھتا ہے‘ہمارے ایک عزیز ناجائز مقدمہ میں پھنس گئے ہم نے چند دن اس عمل کو درج بالا طریقے سے روزانہ پڑھاتو غیبی طور پر سبب بنا اورہمارے اس عزیز کی ضمانت ہوگئی اور مخالفین حیران رہ گئے۔ (ج۔ش)