Search

شیخ الوظائف دامت برکاتہم نے رمضان المبارک میں دوران درس یہ بات فرمائی کہ عید کی رات(چاند رات) کا اور عید کے دن کاخاص خیال رکھیں۔ عید کی رات اور دن کی غفلت یا غلطیاں اور بعض اوقات غلطیاں نہیں بڑے بڑے گناہوں کی پلاننگ ہوتی ہے۔سارے مہینے کی محنت‘ دعائیں‘ ذکر‘ تسبیحات‘ سخت گرمی کاروزہ اور ساری کمائی ہوئی نیکیاں ان دنوں میں ضائع نہ کر بیٹھیں ،بس اس کی احتیاط کریں۔اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔آمین!
اس رات اور دن شیطان خاص پلاننگ کرتا ہے کہ کسی طرح مسلمانوں سے ان کی نیکیاں ضائع کروادی جائیں ‘ وہ شاپنگ کے نام پر‘ فلموں ‘ ٹی وی پروگرام‘ بدنظر ی کے نام پر انسان کی نیکیوں پر ڈاکے ڈالتا ہے ۔ شیطان کے اس فریب سے بچیں۔