محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم نے ایک مقامی اخبار میں آپ کا بتایا نسخہ پڑھا‘ آپ نے معدے کے السر‘ خون کی کمی‘ تیزابیت کی وجہ سے رنگت سیاہ ہوگئی ہو اور بہت سی بیماریوں کیلئے یہ نسخہ تجویز کیا۔ ہم نے استعمال کیا بہت فائدہ ہوا‘ اب تو یہ ہمارے گھر کی لازمی ضرورت بن گیا ہے۔ تمام گھر والے کھاتے ہیں اور خوش رہتے ہیں۔ کسی قسم کا معدہ کا مسئلہ نہیں ہوتا۔ ھوالشافی: دھنیا خشک پچاس گرام‘ گوند کتیرا پچاس گرام‘ رال سفیدپچاس گرام‘ چینی پچاس گرام‘ ملٹھی پچاس گرام‘ ان سب کو پیس لیں اور کھانے کے بعد آدھا چمچ کھانا ہے۔ (عائشہ ‘ڈاہرانوالہ)