(۱)رمضان المبارک گرمی کے موسم میں ہے اس لیے پیاس بھی شدت سے محسوس ہوگی اس کا آسان حل ہے کہ سحری میں ’’دہی روٹی‘‘ اور تھوڑی دیر بعد چھوٹی الائچی کا قہوہ پی لیں۔ اس سے پورا دن پیاس نہیں لگے گی اور روزہ آرام سے گزر جائے گا۔
(۲)افطاری بناتے بناتے بعض خواتین کے پائوں اور ٹخنوں میں شدت سے درد ہو جاتا ہے اس کے لیے سفید موصلی کا باریک پائوڈر بنالیں ایک ایک چمچ دہی میں ملاکر کھائیں چوبیس گھنٹے میں ایک بار، یہ پورے پائوں اور تمام ہڈیوں کے درد میں مفید ہے۔(۳)رمضان میں ٹھنڈے ٹھنڈے مشروبات پینے سے گلا خراب ہو جاتا ہے اس کے لیے آپ ایک انچ کا ادرک کا ٹکڑا چبائیں اور تیس منٹ تک کچھ نہ کھائیں گلا بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔(۴)رمضان میں سموسے اور تلی ہوئی چیزیں کھانے سے کھانسی ہو جاتی ہے جسکا آسان حل یہ ہے کہ پان کے پتے کا رس نکال کر ایک چمچ شہد میں ملاکر کھائیں۔ کھانسی انشاء اللہ کم ہو جائے گی۔(۵)مچھلی کے فوراً بعد انڈہ یا انڈے کے بعد مچھلی کھانے سے پرہیز کریں۔(۶)گرمیوں میں خواتین کوگنٹھیا کا مرض لاحق ہو جاتا ہے ا کے لیے انجیر تازہ یا خشک کھانی چاہیے۔(سنبل ماہین، پنڈدادنخان)