رزق بے بہا کے حصول کےلئے:جو شخص یہ چا ہے کہ اس کی نسلوں کے لئے رزق کم نہ ہو اور اس کی نسلوں پر بے بہا رزق ہو۔ستائیس رمضان کی رات میں طاق لوگ بیٹھ کر گیارہ سو دفعہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔عمر میں برکت اور مشکلات کا خاتمہ:جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کی عمر میں برکت ہو، اس کی مشکلات حل ہوجائیں، دشمن دوست بن جائیں ۔تووہ ستائیس رمضان کی رات کو 313بار، 1100 یاپھر3300 باراستغفار پڑھے۔ ان شاء اللہ اس کی عمر میں برکت اور اس کی مشکلات دور ہوںگی۔ اَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِيْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ وَ اَتُوْبِ اِلَيْهِ
رمضان میں کھجور کا مزیدارشیک
چند کھجوریں لیں‘ دھو کر صاف کرلیں۔ اس کی گٹھلیاں نکال کر الگ رکھ دیں یا پھینک دیں‘ اب کھجور کو بلینڈر میں ڈال کر حسب ضرورت دودھ ڈال کر چند منٹ تک چلائیں‘ جب کھجور اور دودھ اچھی طرح مکس ہوجائیں تو دیکھیں‘ گاڑھا شربت سا بن جائیگا۔ افطار ی میں نوش فرمائیں‘ بہت طاقتور مشروب ہے۔
رمضان المبارک کے مزید طبی و روحانی ٹوٹکے جاننے کیلئے درج ذیل کتاب کا ضرور مطالعہ کریں
’’رمضان المبارک کے روحانی و جسمانی ٹوٹکے‘‘
اور رمضان المبارک کا ہر ہر لمحہ قیمتی بنائیں۔