اگر کوئی بچہ یا بڑا سوتے میں ڈر کر اٹھ جاتا ہو یا اسے سوتے وقت ڈر لگتا ہو تو اس کے لیے باوضو اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین بار سورة الزلزال (مکمل سورت) پڑھے اس کے بعد مندرجہ ذیل آیت تین بار پڑھے۔ آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر ایک گلاس پانی پر دم کرے اور وہ پانی مریض کو پلادے اور مریض کے بستر پر بھی چھڑک دے۔ انشاءاللہ تعالیٰ تین دن یا سات دن عمل کرنے سے ڈر خوف ختم ہوجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:
وَ مَنْ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللہِ فَہُوَ حَسْبُہٗ اِنَّ اللہَ بٰلِغُ اَمْرِہٖ قَدْ جَعَلَ اللہُ لِکُلِّ شَیْءٍ قَدْرًا ا(الطلاق۳﴾)