محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقر ی رسالہ میں پڑھنے کے بعد جب میں پہلی مرتبہ موتی مسجد نوافل پڑھنے کی نیت سے گئی‘ وہاں دوران نفل میری کیفیت بہت عجیب ہوگئی‘ یوں لگ رہا تھا جیسے میرا سانس بند ہورہا ہے‘ میرے لیے دو نفل پڑھنے بہت مشکل ہوگئے تھے اس دن موتی مسجد میں مجھے اتنی زیادہ اور شدید قسم کی بہت ہی پیاری خوشبو آئی‘ مجھے یوں لگ رہا تھا جیسے کسی نے مجھے خوشبوئوں کے سمندر میں گرا دیا ہو‘ میرے ساتھ جو خواتین اور وہاں موجود تھیں میں نے سب سے پوچھا مگر کسی کو بھی وہ خوشبو محسوس نہیں ہوئی ‘میں موتی مسجد میں جتنی دیر بیٹھی وہ خوشبو مسلسل محسوس ہوتی رہی اس دن کے بعد دوبارہ پھر ایک مرتبہ اور میں موتی مسجد میں نفل پڑھنے گئی مگر دوبارہ وہ کیفیت اور وہ خوشبو نصیب نہیں ہوئی میری چھوٹی بھابھی نے بھی موتی مسجد میں اپنے بیٹے کی نوکری کی نیت سے نوافل پڑھے اور خوب گڑگڑا کر دعائیں کیں‘ یقین کیجئے صرف ایک ماہ کے اندر ہی اس کی نوکری لگ گئی۔ (زاہدہ وارث‘ لاہور)