محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ عرصہ دس سال سے پڑھ رہا ہوں‘ تسبیح خانہ میں رمضان بھی گزارے ہیں‘ الحمدللہ بہت کچھ پایا ہے‘ الحمدللہ سنتوں کے مطابق زندگی گزارنے کی نیت کی ہے‘مسنون اعمال کی پابندی کررہا ہوں‘بہت سی پریشانیوں اور پیچیدہ مشکلات سے نکل آیا ہوں۔ میں نے ایک صاحب سے مکان خریدا‘ ساری پیسے ادا کردئیے مگر وہ مکان خالی کرنے میں ٹال مٹول کررہا تھا‘ میں بہت پریشان تھا‘ پھر میں نے عبقری رسالہ میں بتائی گئی ایک آیت فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ﴿الانعام۴۵﴾اس نیت کرکے خاص طور پر پڑھنا شروع کردی‘جو بندہ مزید ایک سال مکان خالی کرنے پر راضی نہ تھاالحمدللہ! ایک ماہ کے اندر اندر اس نے مکان خالی کردیا۔ (رضا بشیر‘جھنگ)