یہ پڑھ کر چار گھونٹ پانی پی لیں! نزلہ ‘ زکام‘ چھینکیں ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ جب سے پڑھنا شروع کیا ہے جینے کا ڈھنگ آگیا ہے‘بہت لاجواب نسخہ جات اور وظائف ہوتے ہیں‘ میرے پاس بھی ایک آزمودہ عمل ہے‘ قارئین کی نذر کرتا ہوں۔جب بھی کسی کو چھینکیں آئیں تو شکر الحمدللہ رب العالمین کہے اور ساتھ ہی بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر تین چار گھونٹ پانی پی لے انشاء اللہ چھینکیں ختم اور زکام بھی نہ ہوگا‘ یہ کئی لوگوں کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے ۔ (ملک عمران، کلر سیداں)