نمونیا کے شکار افراد کیلئے میرا آزمودہ عمل
قارئین! میرا بیٹا گزشتہ سال سردیوںمیں نمونیہ کا شکار ہوا‘ طبیعت اتنی بگڑگئی کہ ہسپتال میں آئی سی یو میں تھا‘مجھے کسی نے عبقری کا بتایا‘ اس میں ایک عمل افحسبتم اور اذان والا عمل لکھا تھا‘ ہسپتال میں اس کے ساتھ تھی‘ دن رات مسلسل پڑھتی رہی‘ اس سے اس کی طبیعت سنبھلنا شروع ہوگئی‘ بخار 103اور 104 سے کم نہیں ہوتا تھا‘ میں اذان والا عمل مسلسل کرتی رہی‘ میرے بھائی نے میرےبیٹے کے پاس بیٹھ کر سورۂ تغابن پڑھنا شروع کی‘ مسلسل پڑھتے رہے‘ صبح تک اس کا بخار اتر گیا۔ (فریال نصریاب)