(رشیدہ خانم، لاہور)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی کے چہرہ کا رنگ نہ کالا اور نہ ہی سفید تھا‘ عجیب قسم کا رنگ تھا۔بے شمار کریمیں‘ لوشن استعمال کیے‘ مختلف اسکن اسپیشلسٹ سے علاج بھی کروایا مگر بے سود۔ ایک بزرگ خاتون سے ملاقات ہوئی‘ انہیں اپنی بیٹی کا یہ مسئلہ بتایا اس بزرگ خاتون نے چند تعویذ بناکر دیئے‘میں نے بیٹی کو استعمال کروائے تو اس کا چہرہ صاف اور خوبصورت ہوگیا۔ پھر میں نے بھی بزرگ خاتون کی اجازت کے ساتھ تعویذ لکھناشروع کردیا۔ تعویذ لکھنے اور استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ عبقری دواخانے سے دم کیا ہوا پانی لے لیں اور اس میں تھوڑا عرق گلاب اور زردہ رنگ ملالیں‘ اس سے تعویذ لکھیں‘ آدھا تعویذ کھانا ہے، آدھا چہرہ پر ملنا ہے بہت مجرب ہے سب کو اجازت عام ہے ۔ چہرے پر ہر قسم کے دانے چاہے پیپ والے ہوں یا پانی والے‘ ختم ہو جائیں گے۔
بے اولادی کیلئے تعویذ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا رسالہ عبقری بہت ہی اچھا اور کارآمد ہے اس میں بہت زیادہ رہنمائی ملتی ہے میں نے آپ کے رسالہ عبقری سے ایک تعویذ تیار کیا تھا اور اس سے مجھے فائدہ بھی ہوا جو کہ اولاد کے حصول کے لیے تھا وہ عبقری کا شمار نمبر جنوری 2015 میں تحریر تھا۔ برائے اسقاط و حمل و استحاضہ کے لیے ایک تعویذ درج تھا اس تعویذ سے اللہ کی خیر ہوگئی ہے۔تعویذ یہ تھا:۔برائے اسقاط حمل و استحاضہ: وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌۚ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ اَفَائِنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلٰی اَعْقٰبِکُمْ وَمَنْ یَّنْقَلِبْ عَلٰی عَقِبَیْہِ فَلَنْ یَّضُرَّ اللہَ شَیْـًٔا وَسَیَجْزِی اللہُ الشّٰکِرِیْنَ﴿آل عمران۱۴۴﴾درج بالا آیت مبارکہ کمر میں باندھے۔ اور پینے کیلئے
مزید مضامین