Search

نسخہ نمبر 1: آملہ ایک تولہ‘ پھٹکڑی بریاں چھ ماشہ‘ ملٹھی 9 ماشہ‘ دیسی کھانڈ2 تولہ سب کوٹ چھان کر سفوف بنالیں‘ درمیانے سائز کے کیپسول بھرلیں‘ صبح وشام 2،2 کیپسول دودھ سے لیں۔ کیپسول نہ ملیں تو دو دو ماشہ کی پُڑیاں بنالیں۔ نسخہ نمبر 2: دار چینی3 ماشے‘ چھالیا ایک تولہ‘ طباشیر اصلی والی9 ماشے‘ ناگ کیسر ایک تولہ‘ ثعلب مصری ایک تولہ‘ کوزہ مصری تین تولے۔ سفوف کوٹ چھان کر بنالیں صبح و شام آدھا چمچ چائے والا پانی سے لیں۔نسخہ نمبر 3: سپاری چکنی ایک تولہ‘ ملٹھی چھ ماشہ‘ کمرکس 9 ماشہ‘ کتیرا گوند ایک تولہ‘ دیسی کھانڈ دو تولے۔ سب کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ خوراک: نصف چھوٹی چمچ ہمراہ عرق گاؤزبان صبح و شام دیں۔ فائدہ: لیکوریا اور کمردرد کیلئے لاجواب نسخہ ہے۔ بے حد مجرب اور آزمایا ہوا ہے۔ (صوفی محمد اقبال‘ سرائے عالمگیر)