Search

قبض کا فریدی ٹوٹکہ
ہمارے ایک واقف کار کو عرصہ سے قبض کی شکایت تھی اور کبھی کبھی اس میں شدت بھی آجاتی تھی۔ اس نے بتایا کہ کھانے کو دل نہیں چاہتا دل پر بوجھ‘ دماغ پر پریشانی اور بے سکونی کی کیفیت ہوتی‘ اکثر سر میں درد کی شکایت رہتی ہے کافی دوائیاں استعمال کیں۔ مکمل آرام نہیں آتا‘ اسپغول‘ تیل ارنڈ اور کبھی کبھی ہومیو پیتھک علاج بھی کرتا مگر آرام نہیں آتا۔ ایک دن میں اور وہ ایک جگہ بیٹھے تھے انہوں نے اپنی سب شکایتیں بیان کیں۔ میں نے ان کو یہی نسخہ لکھ کر دیا اور نسخہ بنانے کو کہا۔ اس دوائیوں کے مارے نے ٹوٹے دل سے نسخہ بنا کر استعمال کیا۔ کافی دنوں بعد اس سے ملاقات ہوئی تو بتایا کہ چند دن کے استعمال سے کافی افاقہ ہوا۔ میں نے تقریباً 25-20 دن استعمال کیا اور اسی فیصد آرام آگیا اب گھر میں بنا کر رکھا ہوا ہے کبھی کبھی استعمال کرتا ہوں۔ اب دل اور دماغ پر بوجھ نہیں اور کھانا بھی شوق سے کھالیتا ہوں اور کئی ضرورت مندوں کو دیا خدا کے فضل سے انہوں نے بھی فائدہ اٹھا کر تعریف کی اور ایسا کیوں نہ ہو کہ صاحب نسخہ (حضرت بابافرید گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ) خود ایک کامل ولی اور قابل تعریف ہستی ہیں خدا ان کے درجات اور بھی بلند فرمائے۔ آمین۔تو لیجئے نسخہ حاضر خدمت ہے ہر ضرورت مند بھائی بہن استعمال کرکے فائدہ اٹھائیں اور ہم سب کو اپنی دعاؤں میں شامل فرمائیں۔ نسخہ: نمک لاہوری 2 تولے‘ الائچی کلاں ایک تولہ‘ مرچ سیاہ ایک تولہ‘ ثناء مکی ایک تولہ‘ سونٹھ ایک تولہ‘ کلونجی اور گل سرخ 3-3گرام‘ تمام ادویات صاف کرکے باریک کوٹ چھان لیں اور محفوظ کریں۔ رات سوتے وقت 6 گرام پانی سے کھالیا کریں ہفتہ میں ایک 2 مرتبہ روغن ارنڈیا روغن بادام رات سوتے وقت دودھ میں کچھ مدت استعمال کریں خدا نے چاہا تو پرانے قبض کا بھی خاتمہ ہوجائے گا اور اللہ کا شکر ادا کریں مگر کچھ مدت متواتر کھانا ضروری ہے۔