Search

میرے بھانجے کو انتڑیوں میں مسلسل پاخانے کی وجہ سےزخم ہوگئے تو ایک حکیم صاحب نے بتایا کہ ایک پاؤ دیسی گھی میں ایک چھٹانک گُڑ کو جلالیں‘ پھر گھی الگ کرلیں اور ایک دن میں بچے کو 9 چھوٹے چمچ پلائیں اور آہستہ آہستہ ایک یا دو چمچ روزانہ تک لے آئیں۔ گھی پلانے سے آدھا گھنٹہ پہلے اور آدھا گھنٹہ بعد بچے کو کھانے پینے کو کچھ نہیں دینا۔ اگر پاخانے زیادہ یا کم آتے ہوں تو دونوں صورتوں میں یہی گھی پلائیں۔گلے کے امراض کا شافی علاج:اگر گلے پڑے ہوں تو مسور کے دانے کے برابر پھٹکڑی پانی میں گھول کر بچوں کو پلائیں‘ ایک یا دو دن پلائیں جب گلا خشک ہونے لگے تو گُڑ والا گھی پلادیں۔ (سیدہ زوجہ عاصم فاروق‘ لاہور)