Search

اس کے علاوہ اللہ کا لاکھ شکر ہے کہ میری بیٹیوں نے بھی مجھے اور میرے شوہر کو دیکھ کر نماز پڑھنا شروع کردی ہے

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے بتائے ہوئے ذکر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم یَاخَالِقُ یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ (سوا لاکھ مرتبہ) کے اب تک 10 نصاب مکمل کرچکی ہوں اس کے علاوہ صبح شام 2 رکعت نفل کے بعد 1200 مرتبہ یہی ذکر روزانہ کررہی ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا بہت بہت شکر اور کرم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اتنا نوازا ہے کہ جس کے ہم قابل بھی نہ تھے۔
میرے روزانہ کے معمولات میں آپ کا بتایا ہوا ذکر‘ قرآن پاک ترجمے کے ساتھ‘ صبح کے وقت سورۂ یٰسین‘ سورۂ الرحمن‘ سورۂ مزمل اور پنج سورۂ میں موجود تمام سورتیں اور دعائیں باقاعدگی کے ساتھ۔ مختلف درود شریف جن میں زیادہ ذکر درودابراہیمی کا ہے پڑھ رہی ہوں۔ نماز میں مکمل دھیان کی کوشش کرتی ہوں تاکہ نماز صرف ظاہری نہ ہو۔
اس کے علاوہ اللہ کا لاکھ شکر ہے کہ میری بیٹیوں نے بھی مجھے اور میرے شوہر کو دیکھ کر نماز پڑھنا شروع کردی ہے اور ساتھ مختلف مسنون دعائیں‘ کلمے‘ چھوٹی سورتیں اور اسماء ربانی کا باقاعدہ ذکر کرتی ہیں۔ ان کا معمول ہے گھر سے نکلتے ہی سفر چاہے 10 منٹ کا ہو یا 4 گھنٹے کاذکر کرتی رہتی ہیں۔ ان معمولات کی برکات سے اللہ کا بہت شکر ہے کہ میرے شوہر پر جتنا بھی قرض تھا تقریباً ختم ہونے والا ہے۔ میرے شوہر کی اب نوکری بھی کافی بہتر ہے۔ ہمارے گھر میں ہر طرح کا سکون ہے‘ لڑائی جھگڑے تقریباً ختم ہوچکے ہیں‘ اب میری بیٹیاں بھی آپس میں نہیں لڑتی اور اتفاق و سلوک سے رہتی ہیں۔