Search

دعائیں جو نبی اکرم ﷺ نے مصائب و مشکلات‘ پریشانی اور تفکرات کے وقت مانگنے کی اپنی امت کو تعلیم و تلقین فرمائی ہیں:۔
سخت خطرے کے وقت: اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَاٰمِنْ رَّوعَاتِنَا(مسند احمد)’’اے اللہ! ہماری پردہ داری فرما اور گھبراہٹ کو بے خوفی اور اطمینان سے بدل دے‘‘فکر اور پریشانی کے وقت: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَرَبُّ الْاَرْضِ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمُ۔ (بخاری و مسلم)
مصائب اور مشکلات کے وقت:لَااِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ (سورۂ انبیاء)
حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ (سورۂ آل عمران)
حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی مشکل اور بھاری معاملہ پیش آئے تو یہ کلمات کہو اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اِکْفِنِیْ کُلَّ مُھِمِّ مِنْ حَیْثُ شِئْتَ مِنْ أَیْنَ شِئْتَ۔
حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا : جو بندہ (کسی مشکل اور پریشانی میں) اللہ تعالیٰ جل سبحانہٗ وتعالیٰ کی بارگاہ میں ان کلمات سے دعا کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی مشکل کو آسان کرکے اسے پریشانی سے نجات عطا فرمائیں گے۔ (مکارم الاخلاق للخرائطی)اس کے علاوہ اہل اللہ نے فرمایا: کہ ہرمسلمان کو یا کم از کم ہر گھر میں یَاسَلَامُ چودہ سو چودہ بار نیز اول وآخر میں تین بار درود شریف بھی پڑھ لیں (اور مزید یہ کہ ملکی اور موجودہ حالات میں حفاظت اور سلامتی کیلئے خاص دعاؤں کا بھی اہتمام فرمائیں) (پ،ر)