محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! مجھے قبض کی شکایت رہتی تھی۔ اکثر ٹوٹکے اور ادویات استعمال کرتا رہتا تھا‘ جب تک استعمال کرتا فائدہ ہوتا اور جیسے ہی استعمال کرنا بند کرتا پھر سے قبض ہو جاتی۔ میں نے عبقری دواخانہ کی قبض کشاء گولیاں استعمال کرنا شروع کیں۔ چند دن یہ گولیاں استعمال کرنے کے سے ہمیشہ کے لئے قبض سے چھٹکارا مل گیا۔ اس دوا کے ساتھ جو بروشر ہے اس پر ایک ایک حرف حقیقت ہے۔میری آنتوں میں خشکی تھی۔ جسم کی رنگت بھی زرد اور سیاہ تھی‘ زبان بھی خشک اور سفید رہتی تھی۔ جسم اکڑا رہتا ‘ کسی کام میں توجہ برقرار نہیں رہتی۔جب میں نے یہ گولیاں استعمال کرنا شروع کیں اس وقت میری حالت بہت خراب تھی۔ کئی دن تک اجابت نہیں ہوتی تھی اور جب ہوتی تو بہت مشکل سے خارج ہوتی ۔ سارا دن بے چینی اور سر میں درد رہتا تھا۔ ہر وقت مایوسی چھائی رہتی تھی۔ لیکن قبض کشاء گولیاں استعمال کرنے سے میرا یہ پیچیدہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
ان گولیوں کے استعمال سے آنتوں میں نرمی اور لیس پیدا ہوئی۔ اجابت انتہائی سہولت کے ساتھ ہونے لگی۔ چند ڈبیاں قبض کشاء گولیاں استعمال کرنے کے بعد میرا یہ مسئلہ ہمیشہ کے لئے دور ہو گیا اورمیں بغیر کسی دوا کےسہارے اب آسانی سےاجابت کر سکتا ہوں‘ ورنہ پہلے کئی ادویات استعمال کیں ان سے عارضی فرق پڑ جاتا لیکن مستقل فائدہ نہیں ہوتا تھا۔( منصور، لاہور)