Search

السلام علیکم!گزشتہ سال کی بات ہے تسبیح خانہ رمضان گزارنے کے لئےآیا‘ یہاں ایک صاحب رمضان گزارنےکے لئے آئے تو انہوں نے بازو کی اوپر جانب ایک کڑا پہنا ہوا تھاجو رات کواتارتے وقت میں نے دیکھا۔میرے استفسار کرنے پر انہوںنے بتایا کہ عبقری کا حفاظتی نورانی کڑا ہے‘اسے پہننے سے میری جسمانی تکالیف ختم ہوئی ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں بھی کافی افاقہ ہوا ہے۔جب میں نے یہ بات سنی تو رمضان گزارنے کے بعد جب گھر واپس گیا تو عید کے چند دن بعد عبقری رسالہ سے ادویات کی بکنگ والا نمبر دیکھ کر کال کی اور والدہ کے لئے ایک عدد عبقری کا حفاظتی نورانی کڑا آرڈر کیا جو چند دن بعد پارسل کے ذریعے مل گیا۔والدہ نے بروشر پر دی گئی ہدایات کے مطابق استعمال کرنا شروع کیا۔اللہ کا شکر ہے چند ماہ کے بعد والدہ کا چودہ سالہ پرانا بلڈ پریشر کا مسئلہ ختم ہو گیا اور اس کے علاوہ انہیں اکثر گھبراہٹ ہوتی اور چکر آتے تھے ‘یہ تمام مسائل بھی حفاظتی نورانی کڑا پہننے کی برکت سے حل ہو گئے،اس کڑے پر جو نوارانی الفاظ کنندہ ہیں ان میں بڑی شفاء ہے اور تانبہ بھی سوفیصد خالص اور ملاوٹ سے پاک ہے۔
نوٹ: حفاظتی نورانی کڑے کے فوائد پانے کےلئے ہمیشہ چھپا کر بازو کی اوپر والی جانب پہنیں۔