محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ کے لئے اپنا ایک آزمودہ عمل تحریر کر رہا ہوں جس سے بہت سے لوگوں کو ان شاءاللہ فائدہ ہو گا۔اکثر بچے عمر کے بڑھنے کے باوجود نہیں بولتے‘نہ ہی عام بچوں کی طرح کوئی الفاظ منہ سے نکالتے ہیں جس وجہ سے ان بچوںکے والدین کافی پریشان رہتے ہیں۔ایسے مسئلہ کے حل لئے نہات مجرب روحانی عمل پیش کر رہا ہوں۔اگر کوئی بچہ بولتا نہ ہو تو جس وقت وہ سو رہا ہو تو اس کے پاس کھڑے ہوکراول و آخر ایک بار درود پاک کے ساتھ اکتالیس مرتبہ کھیعص پڑھ کر بچے پر دم کریں‘آواز ہلکی اونچی ہو یعنی اتنی زیادہ اونچی نہ ہو کہ بچہ جاگ جائے۔اس عمل کو مسلسل اکتالیس دن تک کریں‘ بچہ بولنا شروع ہو جائے گا‘‘ان شاءاللہ۔(زاہد‘پشاور)