Search

اگر کسی کابیٹا یا بیٹی گھر سے کسی وجہ سے گھر سے چلا گیا ہوا‘اس کا کوئی پتہ نہ لگ رہا ہو اور نہ ہی واپس آنے کی صورت نظر آرہی ہو تو اس مسئلہ کے لئے روزانہ ایک وقت مقرر کر لیں ‘ کوئلے دہکا کر اپنے سامنے رکھیں اور اکتالیس عدد کالی مرچ لیں ‘ہر مرچ پر ایک مرتبہ عمل خاص پڑھ کر کہیں فلاں بن فلاں حاضر ہو پھر مرچ پر دَم کر کے مرچ آگ میں ڈال دیں۔ اسی طرح اکتالیس مرتبہ یہ عمل کریں، فلاں بن فلاں کی جگہ مطلوبہ شخص کا نام اور اس کی ماں کا نام لیں، لڑکی کے لئےفلاں بنت فلاں اور لڑکے کے لئے فلاں بن فلاں کہیں۔ یہ عمل توجہ دھیان کے ساتھ مسلسل کر یں‘ان شاء اللہ تین دن میں بھاگا ہوا شخص واپس آ جائے گا‘ اگر فائدہ نہ ہو تو عمل جاری رکھیں‘زیادہ سے زیادہ نو دن میں کام ہو جائے گا۔
سورئہ فاتحہ کے عمل خاص کا طریقہ یہ ہےکہ سورئہ فاتحہ کو اس طرح سے پڑھنا ہے کہ سورئہ پڑھنے سے پہلےبسم اللہ الرحمن الرحیم کی آخری م کو الحمدللہ کی ل سے ملا کر پڑھیں یعنی اس طرح پڑھیں ’’بِسْمَ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الْحَمْدُلِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنْ‘‘ اور پھر باقی سورئہ مکمل کر لیں۔